اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے آج ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز نے ملک کے کئی صوبوں میں کارروائی کرکے طالبان گروہ کے 19 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق اس کارروائي میں 11 طالبان زخمی ہوئے ہیں جبکہ 5 کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران طالبان کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے اور پولیس نے سڑک کے کنارے نصب 32 بموں کو بھی ناکارہ بنادیا۔ ادھر افغانستان کی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں 11 طالبان کی ہلاکت اور ان کے 6 افراد کی گرفتاری کی خبر دی گئی ہے۔ اس بیان کے مطابق افغان فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں سڑک کے کنارے نصب 30 سے زیادہ بموں کو بھی ناکارہ بنادیا۔ طالبان نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئي رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
.......
/169